وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کے پی پولیس کو آپریشنل طور پر مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ، وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی اے پی سیز خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کے پی پولیس کو آپریشنل طور پر مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ وزیراعظم کی ہدایت پر انہوں نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے حال ہی میں حاصل کی گئی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کو سونپ دی ہیں تاکہ صوبے میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں وزیراعظم نے ان بکتر بند گاڑیوں کی فوری منتقلی کے احکامات جاری کیے تھے۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔








