ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی زیرنگرانی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے سائبر کرائم، آن لائن ہراسانی، مالیاتی فراڈ اور دیگر امور سے متعلق مسائل و شکایات براہ راست سنیں۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے سائبر کرائم، آن لائن ہراسانی، مالیاتی فراڈ اور دیگر امور سے متعلق مسائل و شکایات براہ راست سنیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے سائلین کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لانے اور موثر فالو اپ یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے شہریوں کے تحفظ، ان کے مسائل کے بروقت ازالے اور سائبر کرائمز کے خلاف سخت و موثر قانونی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔