وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے لبنانی سفیر کی ملاقات ، پاکستان لبنان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے پیر کے روز یہاں وزارت دفاع میں ملاقات کی۔وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لبنان کے ساتھ پاکستان …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے پیر کے روز یہاں وزارت دفاع میں ملاقات کی۔وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لبنان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات باہمی اعتماد، خیرسگالی اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور لبنان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔