پاکستان سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کو اپنے بیان میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے کہا کہ تکنیکی مسائل کے باعث ٹیکس دہندگان کو اپنے گوشوارے مکمل کرنے اور جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے
سالٹ مینوفیکچررز کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کو اپنے بیان میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے کہا کہ تکنیکی مسائل کے باعث ٹیکس دہندگان کو اپنے گوشوارے مکمل کرنے اور جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسماعیل ستار نے کہا کہ اضافی مہلت ملنے سے ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے درست طور پر تیار کرکے جمع کرا سکیں گے۔ انہوں نے ایف بی آر سے اپیل کی کہ ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گوشوارے جمع کرانے کے لئے مناسب اضافی وقت دیا جائے۔








