وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے پیرکو وفد کے ہمراہ سٹی بینک کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں میں فنانسنگ کے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں سٹی بینک کے وفد نے آئی …
سیکرٹری خزانہ کی سٹی بینک کے وفد سے ملاقات، فنانسنگ کے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے پیرکو وفد کے ہمراہ سٹی بینک کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں میں فنانسنگ کے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں سٹی بینک کے وفد نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی کامیاب تکمیل اور سٹاف سطح کے معاہدے پراتفاق کو سراہا۔
وفد نے پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری اور ملک کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں حالیہ اضافے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ملاقات میں فنانسنگ کے ذرائع کو متنوع بنانے، سرمایہ تک رسائی کے مواقع بڑھانے اور حکومت کی مجموعی قرضہ مینجمنٹ اور فنانسنگ حکمت عملی سے ہم آہنگ موزوں مالیاتی ڈھانچے تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے، پاکستان کے فنانسنگ فریم ورک کو مضبوط بنانے اور ملکی معیشت کے وسط مدتی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور عالمی مالیاتی منڈیوں کے ساتھ روابط جاری رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔فریقین نے ممکنہ فنانسنگ آپشنز اور باہمی تعاون کے دیگر شعبوں پر مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








