کشمیر، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی /وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا،اسلام آباد اوربالائی /وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔گزشتہ …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا،اسلام آباد اوربالائی /وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں بنوں 13، پشاور (سٹی 11، ایئرپورٹ 06)، تخت بھائی 06، دیر (زیریں 02، بالائی 02)، کالام 02، کاکول 01،کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 04)، پنجاب میں منگلا 03، نورپور تھل 02، راولپنڈی (چکلالہ،کچہری،گوالمنڈی، کٹاریاں 01)، اسلام آباد (بوکرہ 01)، نارووال، بہاولنگر 01 جبکہ بلوچستان میں خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،لسبیلہ اور دالبندین میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔