وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اورسردار خالد ابراہیم کے درمیان ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اورسردار خالد ابراہیم کے درمیان ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور جموں و کشمیر پی پی کے درمیان دو جماعتی اتحاد آئندہ انتخابات میں بھی جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ دیگر جزئیات طے کرنے کے لئے دونوں جماعتوں کی چھ رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسلم …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اورسردار خالد ابراہیم کے درمیان ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور جموں و کشمیر پی پی کے درمیان دو جماعتی اتحاد آئندہ انتخابات میں بھی جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ دیگر جزئیات طے کرنے کے لئے دونوں جماعتوں کی چھ رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہ غلام قادر، ڈاکٹر نجیب نقی، پیر سید علی رضا بخاری جبکہ جے کے پی پی کی طرف سے سید نشاط کاظمی، جسٹس (ر) سردار نواز اور زاہد اکرم کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دیگر اچھی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply