وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں جامعہ کے تعلیمی نیٹ ورک، ادارہ جاتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں جامعہ کے تعلیمی نیٹ ورک، ادارہ جاتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
دورے کے دوران جامعہ کے مرکز برائے مصنوعی ذہانت (سینٹر آف ایکسی لینس ان آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی سرگرمیاں بھی اجاگر کی گئیں جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے میدان میں تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے جامعہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس دورے کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ادارہ جاتی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کو اجاگر کرنا تھا۔








