جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الاول 13 اکتوبر کو ہوگی

جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الاول 13 اکتوبر 2026 بروز منگل کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت یہاں لاہور میں منعقد ہوا، جس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الاول 13 اکتوبر 2026 بروز منگل کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت یہاں لاہور میں منعقد ہوا، جس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جیوانی، پسنی اور گوادر میں جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔