صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےوزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری دے دی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےوزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری دے دی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے۔
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورۂ آذربائیجان کی منظوری بھی دے دی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک جمہوریہ آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس (TÜRK-AY) میں شرکت کریں گے۔







