پٹرول 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (منگل) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (منگل) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں،عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔