صدرِ مملکت کا رحمان بابا ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار، جاں بحق مسافروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اورزخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اورزخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے متعلقہ حکام کو متاثرہ مسافروں کی امداد اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شفاف تحقیقات کرائی جائیں