نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ملتان میں رحمان بابا ٹرین حادثے میں پانچ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ملتان میں رحمان بابا ٹرین حادثے میں پانچ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ملتان میں رحمان بابا ٹرین حادثے میں پانچ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ شیری رحمان نےکہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے 30 افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے زخمی مسافروں کی مدد کے لیے خون کے عطیات دیں اور صوبائی حکومت حادثے کے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کرے۔زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ شیری رحمان نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔