بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونا اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل ، زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونا اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.30 ڈالر کی کمی کے بعد 92.44 ڈالر اور برینٹ کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 1.29 ڈالر کی کمی کے بعد 105.36 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سونے کی قیمت 19.04 ڈالر کے اضافے کے بعد 4197.27 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.14 سینٹ کے اضافے کے بعد 60.65 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ مکئی کی قیمت 4.25 ڈالر کی کمی کے بعد 478.75 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 5.75 ڈالر کی کمی کے بعد 666.50 ڈالر فی بشل ہو گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.38 ڈالر اور زندہ مویشیوں کی قیمت میں 0.45 ڈالر فی یونٹ کی کمی ہوئی۔








