پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 409.31 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 533.72 پوائنٹس ہو گیا۔

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 409.31 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 533.72 پوائنٹس ہو گیا۔ ابتدائی سیشن میں 571 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا ، 296 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 171 کی قیمتوں میں کمی اور 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 189.93 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5.45 ارب روپے تھی۔ ایل ایس ای فنانشنل سروسز لمیٹڈ کے 22.89 ملین حصص ، ویوز ہوم اپلائنسز کے 12.019 ملین اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 10.32 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ یونی کیپ، کریسنٹ سٹار انشورنس اور ازگارڈ نائن سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔