پیسکو ریجن میں بارش کے باعث 67 فیڈرز پر عارضی طور پر بجلی بند ہوگئی۔ ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور 31، خیبر 22، مردان 11 اور سوات میں 3 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ،باقی تمام فیڈرز پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے
پیسکو ریجن میں بارش کے باعث 67 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی عارضی طور پر بند ہوگئی ، ترجمان

مزید خبریں
پشاور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):پیسکو ریجن میں بارش کے باعث 67 فیڈرز پر عارضی طور پر بجلی بند ہوگئی۔ ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور 31، خیبر 22، مردان 11 اور سوات میں 3 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ،باقی تمام فیڈرز پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ٹیم ہائی الرٹ ہے،جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کےلئے کام شروع کر دیا گیا ہے،باقی علاقوں میں بارش رکتے ہی مرمتی کام شروع کر دیا جائےگا۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات کےلئے پیسکو ہیلپ لائن 118پر کال کریں۔







