ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ کاشتکار بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام شیراز23،عروج 22،نشان 21،ایم اے 21،مرکز19،بارانی17،فتح جنگ16 اورپاکستان13 کاشت کریں
محکمہ زراعت کی بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ کاشتکار بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام شیراز23،عروج 22،نشان 21،ایم اے 21،مرکز19،بارانی17،فتح جنگ16 اورپاکستان13 کاشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بوائی کیلئے 40 تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ بارانی گندم کے کاشتکاربیج، کھاد اور زرعی زہروں و دیگر مداخل کے استعمال کے لئے مقدار کا تعین کرتے وقت اپنے کھیت کی پیمائش کو مدنظر رکھیں۔ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15اکتوبر سے 15نومبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔ گندم کی کاشت سے قبل عام ہل چلائیں اور سہاگہ دیں تاکہ اگنے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں۔کاشتکار بوائی سے قبل دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں تاکہ وتر زمین کی اوپر والی تہہ میں آجائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت سے قبل ضرورت کے مطابق ہل چلا کر سہاگہ دیں تاکہ اگنے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو سکیں اور زمین پر بھربھری مٹی کی تہہ بن جائے اور زمین کے اندر جذب ہونے والا پانی محفوظ رہ سکے۔ گندم بذریعہ ڈرل کاشت کریں اور سفارش کردہ کھاد کی ساری مقدار بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں۔








