وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے چوتھے مرحلہ کی ریکوری

وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے چوتھے مرحلے کے بل کی ادائیگی کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار اپنے ذمہ واجب الادا بل کی 26 اکتوبر2026 تک ادائیگی یقینی بنائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی انعامات جیتنے کا موقع پائیں

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے چوتھے مرحلے کے بل کی ادائیگی کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار اپنے ذمہ واجب الادا بل کی 26 اکتوبر2026 تک ادائیگی یقینی بنائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی انعامات جیتنے کا موقع پائیں۔ کاشتکاروں کو ٹریکٹرز،موبائل فونز اور موٹر سائیکل کے انعامات دئیے جائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ادائیگی کے بعد 48گھنٹے کے اندر کاشتکار کو اگلے بلا سود زرعی قرضہ کی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔کسان کارڈ بل کی ادائیگی قریبی بینک آف پنجاب کی برانچ، انٹر بینک ٹرانسفر یا راست آئی ڈی کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں