خیبر پختونخوا کو کئی ماہ مفلوج رکھا گیا، حکمران طبقہ مارچوں اور ذاتی مفادات کے لیے عوام کا پیسہ استعمال کرتا رہا، انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران صوبے کو مفلوج رکھا گیاجبکہ حکمران طبقہ مارچوں اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے عوام کا پیسہ استعمال کرتا رہا

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران صوبے کو مفلوج رکھا گیاجبکہ حکمران طبقہ مارچوں اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے عوام کا پیسہ استعمال کرتا رہا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ان کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نےبڑے احتجاج اور نظام جام کرنے کے دعوؤں کے برعکس متعلقہ کال مسترد کر دی جبکہ لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم اور اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نئے سیٹ اپ کی اولین ترجیح خیبر پختونخوا میں امن و سکون کا قیام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف خود اس معاملے کو دیکھیں گے اور وفاقی حکومت، افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور صوبے کے نئے سیٹ اپ کے اشتراک سے صوبے کے عوام کو امن فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

مزید خبریں