ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کل(بدھ کو) ای کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں گے
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کل(بدھ کو) ای کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی کل (بدھ کو)صبح 11:30 بجے ای کچہری کے ذریعے عوام کے مسائل سنیں گے۔
ای کچہری کے دوران شہری سائبر فراڈ، آن لائن ہراسانی، مالیاتی دھوکہ دہی اور دیگر سائبر جرائم سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز براہ راست ڈی جی این سی سی آئی اے کے سامنے پیش کر سکیں گے۔شہری دیئے گئے رابطہ نمبر 9106380-051 پر کال کر کے براہ راست گفتگو میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ سیشن این سی سی آئی اے کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل (NCCIAHQ@) پر لائیو نشر کیا جائے گا۔








