مصنف عمران ملک کی ڈی جی ریجنل سروسز اوپن یونیورسٹی سے ملاقات، تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال

معروف مصنف اور کالم نگار عمران ملک نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ملک توقیر احمد سے ملاقات کی ۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کے تعلیمی نظام

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):معروف مصنف اور کالم نگار عمران ملک نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ملک توقیر احمد سے ملاقات کی ۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کے تعلیمی نظام، فاصلاتی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تعلیم کے شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی اپنانے، علم و تحقیق کے فروغ اور نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر تعلیمی اداروں اور اہلِ قلم کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے اور علمی و فکری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عمران ملک نے اپنی تصنیف ’’کورونا وائرس کووڈ۔19‘‘ ملک توقیر احمد کو پیش کی۔ کتاب میں کورونا وائرس اور کووڈ۔ 19 سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ملاقات کو علمی و ادبی روابط کے فروغ اور تعلیم کے شعبے میں باہمی تبادلہ خیال کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔