ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کے 30ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی جس کے مطابق رواں اجلاس 27 اکتوبر تک جاری رہے گا
ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کے 30ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کے 30ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی جس کے مطابق رواں اجلاس 27 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 30ویں سیشن کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 27 اکتوبر 2026 تک جاری رکھا جائے گا۔
اجلاس میں ہاؤس بزنس اور اجلاس کی کارروائی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اوروفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے شرکت کی۔اجلاس میں اراکینِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، سید امین الحق، نزہت صادق، پُلین بلوچ، شیخ آفتاب احمد، اعجاز الحق، گل اصغر خان اور سید حفیظ الدین نے شرکت کی۔







