اوگرا کابدھ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا کابدھ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (بدھ) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت 2 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔