وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پوپ لیو کی سرجری کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےمسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو XIV کی سرجری کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو XIV کی سرجری کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے پوپ لیو کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان کی مسیحی برادری بلکہ پوری قوم ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمدردی، امن اور انسانی وقار کے حوالے سے اُن کا پُرعزم پیغام پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام کے دلوں میں گہری اہمیت رکھتا ہے، ہم دعا گو ہیں کہ وہ نئی توانائی اور عزم کے ساتھ انسانیت کی گراں قدر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں.

مزید خبریں