بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا
عالمی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ، زرعی اجناس کی نرخوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 0.44 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 94.58 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اسی طرح برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 0.50 ڈالر کے اضافے کے بعد 106.19 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔رپورٹ کے مطابق سپاٹ گولڈ کی قیمت 1.09 ڈالر کے اضافے سے 4161.83 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 0.61 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 58.71 ڈالر فی اونس رہی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت ایک ڈالر کی کمی سے 461.75 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 3.50 ڈالر کی کمی سے 665.75 ڈالر فی بشل ہو گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.42 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 0.22 ڈالر فی یونٹ کم ہو گئی۔







