گلگت بلتستان، کشمیر اورخیبرپختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
گلگت بلتستان، کشمیر اورخیبرپختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):گلگت بلتستان، کشمیر اورخیبرپختونخوامیں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات کے دوران آندھی،جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث ،کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل ،کھڑی فصلوں وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
(کل )جمعرات کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کالام 27، مالم جبہ 16، سیدو شریف 15، دروش 14، دیر (بالائی 13، زیریں 08)، میر کھانی 11، بالاکوٹ 10، پٹن، چترال 09، پاراچنار 02،گلگت بلتستان میں استور 15، بابوسر 09، سکردو 08، گلگت 06، ہنزہ 03، چلاس، گوپس 02، بونجی 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 09، مظفرآباد (ائرپورٹ 04، سٹی 01)، کوٹلی 01 جبکہ پنجاب میں مری میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد 41 اور سکرنڈ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







