عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی طرف سے 5 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ میں دوبارہ نوٹس جاری، 18 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی طرف سے 5 ارب روپے ہر جانے کے دعویٰ میں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جون تک جواب دعویٰ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے عمران خان …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی طرف سے 5 ارب روپے ہر جانے کے دعویٰ میں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جون تک جواب دعویٰ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے عمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کی۔ وزیر خزانہ کے بیٹے علی ڈار کی جانب سے دائر ہرجانے کے دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر پریس کانفرنس میں ان پر متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی جائیداد بنانے کا جھوٹا الزام عائد کیا جس سے ان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply