نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی روسی فیڈریشن کے وزیر داخلہ سے ملاقات، پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی روسی فیڈریشن کے وزیر داخلہ سے ملاقات، پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور تبادلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفترِ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی روسی فیڈریشن کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف سے وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور تبادلوں کا خیرمقدم کیا۔

دونوں جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون برقرار رکھنے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔