اسٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 660 ارب روپے حاصل کر لیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹریژری بلوں کی نیلامی کے ذریعے 660 ارب روپے حاصل کر لیے جبکہ حکومت نے اس نیلامی سے 550 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹریژری بلوں کی نیلامی کے ذریعے 660 ارب روپے حاصل کر لیے جبکہ حکومت نے اس نیلامی سے 550 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چھ ماہ کے ٹریژری بلوں پر منافع کی شرح میں 18 بیسس پوائنٹس جبکہ ایک ماہ کے بلوں پر 5 بیسس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تین ماہ اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں پر منافع کی شرح میں ایک، ایک بیسس پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔