جاپان کے وزیر زراعت کازو یانا متنازعہ بیانات اور الزامات پر مستعفی
جاپان کے وزیر زراعت کازو یانا متنازعہ بیانات اور الزامات پر مستعفی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔15اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے وزیر زراعت کازو یانا نے متنازعہ بیانات اور انتخابی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا جس سے وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی حکومت کو دھچکا لگا ہے۔ شنہوا کے مطابق کازو یانا پر الزام تھا کہ انہوں نے انتخابی حمایت نہ کرنے والے دو بلدیاتی اداروں کے سڑکوں کے بجٹ میں کمی کی اور انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں کو مفت شٹل بسوں کی سہولت فراہم کی۔
وزیراعظم تاکائیچی نے ان کے بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا تھا۔کازویانا اس سے قبل سیاسی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سکینڈل پر حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی تادیبی کارروائی کا سامنا بھی کر چکے تھے۔ وہ تاکائیچی حکومت کے قیام کے بعد سکینڈل کے باعث مستعفی ہونے والے پہلے کابینہ رکن ہیں۔








