ایران و امریکا آبنائے ہرمز سے کھاد کی جلد ترسیل کے لیے معاہدے تک نہیں پہنچتے تو ایشیا اور افریقا میں غذائی تحفظ کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

ایران و امریکا آبنائے ہرمز سے کھاد کی جلد ترسیل کے لیے معاہدے تک نہیں پہنچتے تو ایشیا اور افریقا میں غذائی تحفظ کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکا چند ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے کھاد کی ترسیل کے لیے کسی معاہدے تک نہیں پہنچتے تو ایشیا اور افریقا کے بعض حصوں میں غذائی تحفظ کی صورتحال سنگین بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

بی بی سی کے مطابق حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے کھاد کی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا تھا،اگرچہ اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا طریقۂ کار تاحال نافذ نہیں ہو سکا تاہم اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل خورخے موریرا دا سلوا نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اتفاق رائے ہونے کے بعد یہ نظام 7 سے 10 روز میں فعال کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے بنکاک میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے تک پہنچنا انتہائی ضروری ہے ورنہ ہم کاشت کے موسم سے محروم ہو جائیں گے۔