اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی’ ریاستی ایکٹرز‘ بلوچستان ،قبائلی علاقوںاور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جمعرات کو دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان میں گرفتار بھارتی را ایجنٹ کو حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ہمارے غیر ریاستی ایکٹرز کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن ہم …
بھارتی’ ریاستی ایکٹرز‘ بلوچستان ،قبائلی علاقوںاور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی’ ریاستی ایکٹرز‘ بلوچستان ،قبائلی علاقوںاور کراچی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جمعرات کو دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان میں گرفتار بھارتی را ایجنٹ کو حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ہمارے غیر ریاستی ایکٹرز کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن ہم ان کے ریاستی ایکٹرز کے بارے میں بات کرتے ہیں جو کراچی،بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے عالمی برادری کو بھارتی سپانسر سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔








