سکیورٹی فورسز نے دشت اور تربت میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 104 غیر ملکی گرفتار
سکیورٹی فورسز نے دشت اور تربت میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 104 غیر ملکی گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں دشت اور تربت میں انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی راستوں سے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیر ملکی (افغان) شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہےکہ بارڈر پر انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہے گا۔








