پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، انڈیکس میں 913 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، انڈیکس میں 913 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 913.81 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 341.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 572 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 351 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 103 میں کمی جبکہ 118 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 18 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 8 ارب 55 کروڑ روپے رہی۔حجم کے لحاظ سے سنرجی کو پی کے لمیٹڈ کے 2 کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے ایک کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار اور ایم اے سی پی اے سی فلمز لمیٹڈ کے ایک کروڑ 29 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔