آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے پرنگ آباد کے قریب سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر بروقت اور موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔