نائب وزیراعظم کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے عراق میں 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے دوطرفہ روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے ذریعے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔








