وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس
وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے افسوس ناک واقعہ میں معصوم بچوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔








