وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اورملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔