صدر مملکت کا واشک میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت کا واشک میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے واشک، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے علاقے میں دیگر بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جاری کلیئرنس آپریشنز کو سراہا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی اور دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔








