یورپی یونین کے ممالک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلی سہ ماہی کے دوران 10 فیصد اضافہ
یورپی یونین کے ممالک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلی سہ ماہی کے دوران 10 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 27 ۔2026کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 1.405ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 1.280ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
ستمبر 2026 کے دوران یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 448 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست 2026 کے 496 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد کم تاہم گزشتہ سال ستمبر کے 422 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر 10.875 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.537ارب ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔








