وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے حادثے میں متعدد بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پشاور سکول حادثے میں بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے حادثے میں متعدد بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم بچوں اور اساتذہ کی اموات کا سانحہ پوری قوم کے لیے گہرے دکھ اور صدمے کا باعث ہے، غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔احسن اقبال نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ ، لواحقین کو صبر جمیل اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔








