وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے پشاور میں سکول کے المناک حادثے میں بچوں اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے پشاور میں سکول کے المناک حادثے میں بچوں اور اساتذہ کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے پشاور میں سکول کے المناک حادثے میں بچوں اور اساتذہ کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو جلد اور مکمل صحت یاب کرے، جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل دے۔