وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کا پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے طلبہ و اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کا پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے طلبہ و اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس پر پوری قوم غمزدہ ہے، وہ اس سانحے سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
خالد حسین مگسی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد اور ضروری معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔\932








