نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے، ہمارے بچے ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور اس طرح کا جانی ضیاع پورے ملک کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے، ہمارے بچے ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور اس طرح کا جانی ضیاع پورے ملک کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت نے اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، بچوں کی حفاظت اور سلامتی کو ہر صورت اولین ترجیح رہنا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے، زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور سکولوں میں حفاظتی معیار بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے المناک واقعات کے دوبارہ رونما ہونے سے بچا جا سکے۔








