وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے پشاور میں سکول کی عمارت گرنے سے معصوم بچوں اور خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے حادثے کو انتہائی دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں اور استانی کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پشاور سکول حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے پشاور میں سکول کی عمارت گرنے سے معصوم بچوں اور خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے حادثے کو انتہائی دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں اور استانی کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محمد حنیف عباسی نے زور دیا کہ معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کا فوری تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے۔







