گورنر خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیےاجلاس کا انعقاد

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل انصار اللہ خلجی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل انصار اللہ خلجی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو محکمے کے انتظامی ڈھانچے، افرادی قوت، مجموعی کارکردگی اور مختلف شعبوں کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن، پریس رجسٹرار، ایف ایم ریڈیو اور ڈیجیٹل ڈائریکٹوریٹ کے امور اور کارکردگی سے گورنر کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات، پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانا محکمہ اطلاعات کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاورتی کونسل کے عوامی مفاد کے اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات کو مؤثر ابلاغ کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے خلاف پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور مثبت بیانیے کو فروغ دینے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

 

مزید خبریں