روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف پاکستان کا چار روزہ اہم دورہ مکمل کر کے ماسکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔روسی وزیر داخلہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر پاکستان تشریف لائے تھے۔
روسی وزیر داخلہ کا 4 روزہ دورۂ پاکستان مکمل، ماسکو روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف پاکستان کا چار روزہ اہم دورہ مکمل کر کے ماسکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔روسی وزیر داخلہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر پاکستان تشریف لائے تھے۔
اپنے 4 روزہ دورے کے دوران انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان منظم جرائم کے سدباب اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔
روانگی کے موقع پر روسی وزیر داخلہ نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے خلوص اور محبت لے کر واپس جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ روسی ہم منصب کا یہ دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔







