گورنر بلوچستان کا پشاور میںسکول کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ معصوم طلبہ کی قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ ہے جس پر ہم سب غمزدہ ہیں۔

کوئٹہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ معصوم طلبہ کی قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ ہے جس پر ہم سب غمزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور غمرازی کا اظہار کرتے ہیں۔ گورنر نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پرودیگار جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت دے۔ آمین

مزید خبریں