ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سےقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بیان میں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کا دکھ پوری قوم کا دکھ …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بیان میں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے۔

انہوں نے جاں ہونے والے بچوں کے بلند درجات ،والدین کے لئے صبر جمیل اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور انہیں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر، دیکھ بھال اور حفاظتی معیارات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا فنی معائنہ کرنے، تعمیراتی نقائص کی نشاندہی اور حفاظتی ضوابط پر موثر عملدرآمد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

مزید خبریں