رہنما پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کا پشاور کے نجی سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق بچوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق بچوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سکول حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور فوری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی سکولوں کی باقاعدہ انسپکشن سے ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سکولوں کی عمارتوں کا جائزہ لیا جائے کہ آیا وہ مقررہ تعمیراتی معیار اور حفاظتی ضوابط کے مطابق ہیں یا نہیں۔

 

مزید خبریں